Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کے فیصلے کا اعلان کردیا

ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کی خبر انڈین کرکٹ بورڈ ، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے دی ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تاہم ابھی یہ  پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کئے جانے سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے بتایا ہے کہ اس بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچوں کے لئے نو مقامات کا فیصلہ کیا ہے جن میں احمد آباد، دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ ، بنگلور، حیدرآباد اور دھرم شالہ شامل ہیں۔

ٹیگس