Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک

زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کے قرنطینہ سینٹر میں پاکستانیوں کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔

  اورسیز پاکستانیوں کے امور میں  پاکستان کےوزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قرنطینہ سینٹر میں پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے برطانوی حکومت سے مسئلے کے جلد حل کی امید ظاہر کی ہے۔

اتوار کے روز ایک پاکستانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نےاپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ برطانوی حکومت معاملے کا نوٹس لے گی ۔ قرنطینہ میں پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرہیتھرو ایئرپورٹ پر قرنطینہ سنٹر کی ویڈیو منظر عام پرآئی ہے جس میں قرنطینہ ہو نیوالے پاکستانیوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں تین روز سے وقت پر کھانا نہیں دیا جا رہا اور جو کھانا انہیں مہیا کیا جا رہا ہے وہ بھی غیرمعیاری ہے ۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ وقت پر کھانا نہ ملنے سے لوگ بغیر سحری کے روزے رکھ رہے ہیں جبکہ بچوں کو بھی ٹھنڈا کھانا دیا جارہا ہے ۔ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستا نیوں کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر قرنطینہ سینٹر میں سہولیات فراہم کرنے کے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ٹیگس