Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں میاں نواز شریف کی زمین جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان

پاکستان میں قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق نیب، سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے لئے عنقریب احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کرے گا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے چار کمپنیوں میں حصص ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے چار لاکھ سڑسٹھ ہزار نو سو پچاس حصص، حدیبیہ پیپر ملز میں تین لاکھ تنیتالیس ہزار چار سو پچیس حصص ، حدیبیہ انجینیرنگ کمپنی میں بائیس ہزار دو سو تیرہ حصص اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں اڑتالیس ہزار چھے سو چھے حصص ہیں۔
نیب کے مطابق مختلف نجی بینکوں میں نواز شریف کے تیرہ غیر ملکی کرنسیوں میں آٹھ کھاتے ہیں ۔

نیب کے مطابق لاہور، مری اور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں نواز شریف کے متعدد بنگلے، زمینیں اور دیگر جائیدادیں ہیں۔

 

ٹیگس