Apr ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید 148 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے 148 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مزید 5 ہزار 499 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار381 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک  پنجاب میں 7 ہزار 664 ، سندھ میں 4 ہزار 559 ، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 953 ، اسلام آباد میں 649 ، بلوچستان میں 225 ، گلگت بلتستان میں 104 اور اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں 446 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

ٹیگس