Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اور سریز پاکستان کے نام، زیمبابوے کو شکست

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیمبابوے کو چوبیس رن سے شکست دے کر سریز دو ایک سے جیت لی ہے-

ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ترسٹھ رن بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے سب سے زیادہ تراسی رن بنائے جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے زیمبابوے کی جانب سے لیوک جونگے نے تینوں وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زیمبابوے کی ٹیم مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سواکتالیس رن ہی بناسکی۔

اس طرح یہ میچ پاکستان نے چوبیس رن سے جیت لیا۔

زیمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ انسٹھ رن ویلسے نے بنائے جس میں سات چوکے بھی شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

محمد رضوان کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

ٹیگس