Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سب سے بڑا وار سامنے آگیا اور یہ اس ملک میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا کے باعث آج 201 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 292 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 201 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 678 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

ٹیگس