May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • میاں شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا۔

لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو سنیچر کی صبح لاہور ایئر پورٹ سے براستہ قطر لندن جانے سے روک دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جمعے کے حکم کے بعد پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے میاں شہباز شریف کا نام ایک اور فہرست میں شامل کردیا۔  

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے میاں شہباز شریف کو بتایا کہ ان کا نام،  پرسن ناٹ ان لسٹ، میں شامل ہے لہذا وہ نہیں جاسکتے۔
انھوں نے کہا کہ یہ لاہور ہائی کوروٹ کے حکم کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے ۔

ٹیگس