May ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں بڑھی بد امنی کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ کا دورہ

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں افغانستان کے صد اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ کے دورہ افغانستان کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

افغان ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں ، افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران پاکستانی فوج کے جنرل باجوہ نے کہا کہ ان کا ملک افغان عوام کی دیرپا امن کی کوشش کی حمایت کرتا رہے گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار ادا کرنے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ نے افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی جس میں افغان امن عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے طالبان کی جانب سے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

جنرل باجوہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت انجام پایا ہے کہ جب دو روز قبل کابل میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر انتہائی سفاکانہ طریقے سے دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس