May ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی تیسری

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں یومیہ متاثرین اور اموات میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے تین ہزار دو سو چھپن نئے مریضوں اور ایک سو چار اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار چار سو چالیس کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو چوراسی ہے جن میں سے انیس ہزار آٹھ سو چھپن افراد موت کے منھ میں جاچکے ہیں، سات لاکھ ننانوے ہزار نو سو اکیاون افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

چھیاسٹھ ہزار تین سوستتر افراد اب بھی زیرعلاج ہیں جن میں سے چار ہزار پانچ سو انچاس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

 

ٹیگس