May ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • میزائل حملے فلسطین کا مسلمہ حق ہیں، جنگ کے ذریعے مسئلۂ فلسطین کو ختم نہیں کیا جا سکتا: صدر پاکستان

پاکستان کے صدر نے فلسطینی استقامت اور مزاحمتی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے اسکی جوابی کاروائیوں کے تحت انجام دئے جانے والے میزائل حملوں کو جائز قرار دیا ہے۔

روزنامہ انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حماس کے میزائل حملے اس کا جائز حق ہیں اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ تشدد اور جنگ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو ختم کیا جا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل، ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ پاکستان کے صدر نے کہا کہ فلسطین کا بچہ بچہ صرف ایک ہدف پر گامزن  ہے کہ اپنی سرزمین کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرایا جائے۔ انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے عالم اسلام کے کمزور کردار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ، باہمی اتحاد کے ذریعے خود کو اقتصادی طاقت میں تبدیل کرے تاکہ پھر وہ دوسری طاقتوں کے دباؤ کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوں۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی بالادستی کے لیے آگے آئے اور عالمی اتفاق رائے کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ شب یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ، عالمی رائے عامہ فلسطینیوں کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔

ٹیگس