May ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • نوجوانوں کو اسکلز سے لیس کر کے روزگار کے قابل بنائیں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم نے ملک میں متوسط اور درمیان درجے کی صنعتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیوں کی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر کے نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو خصوصی منصوبے شروع کیے ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر وہ اپنے آپ کو اور ملک کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں میں روزگار کی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا میں روزگار نجی شعبے میں ملتا ہے یا لوگ خود اپنے کاروبار شروع کرتے ہیں یعنی درمیانی اور متوسط صنعتیں جنہیں اسٹارٹ اپ کہا جاتا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے دوسرے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسکلز ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ ستر ہزار اسکالر شپ دے رہی ہے جن میں سے پچاس ہزار ایسی اسکالر شپ ہیں جو صرف جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس وغیرہ جیسے شعبوں کے لیے دی جائیں گی۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھے چھے ماہ کے کورس کے بعد آپ کو وہ نوکریاں ملیں گی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کیوں کہ دنیا بہت تیزی سے ٹیکنالوجی کے انقلاب کی جانب جا رہی ہے۔

ٹیگس