پاکستان میں کورونا کی موجودہ صورت حال
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہرکی شدت میں نسبتا کمی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار سات سو چھبیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ گیارہ ہزارتین سو دو ہوگئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید پچھتر افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار پانچ سو چالیس ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار نو سو ایک کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کےبعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ اکتس ہزار سات سو چوالیس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد انسٹھ ہزار اٹھارہ ہے جن میں سے چار ہزار ایک سو نو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔