May ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • مسلم لیگ نون کا پیپلز پارٹی اور  اے این پی کو اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک الائنس پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس سنیچر کو اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

مسلم لیگ نون کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی۔ رپورٹوں کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم نون کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مولانا عبد الغفور حیدری، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی اور طاہر بزنجو نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کے سیاسی حالات اور پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے جنرل سیکریٹری شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ دونوں جماعتوں نے نوٹس کا جواب دینے کے بجائے پی ڈی ایم کا مذاق اڑایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے اب تک جواب نہیں دیا ہے بنابریں اب وقت آگیا ہے کہ ان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ان کی جماعت مسلم لیگ نون کا موقف واضح ہے کہ دونوں جماعتوں کی رکنیت ختم کر دی جائے۔

ٹیگس