Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کی قومی اسمبی میں ہنگامہ آرائی ارکان لڑ پڑے

پاکستان قومی اسمبلی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین لڑ پڑے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین آمنے سامنے آگئے ۔
یاد رہے کہ میاں شہباز شریف نے پیر کو بجٹ پر تقریر شروع کی تو حکمراں جماعت کے اراکین کے شور شرابے کی وجہ سے اپنی تقریر جاری نہیں رکھ سکے تھے۔

وہ منگل کو دوبارہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کے لئے کھڑے ہوئے تو حکمراں جماعت کے اراکین نے  پھر ہنگامہ شروع کردیا ۔
اس درمیان حکمراں جماعت کے رکن اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور مسلم لیگ نون کے ایم این اے ، شیخ روحیل اصغر ایک دوسرے سے الجھ پڑے ۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوئی اور علی نواز اعوان نے بجٹ کی دستاویزات شیخ روحیل کو دے ماریں۔

اس کے بعد دونوں طرف کے اراکین قومی اسمبلی ان کی حمایت میں آگئے اور ایوان کچھ دیر کے لئے میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پیر کو بھی حکمراں جماعت کے اراکین نے ہلڑ ہنگامہ کرکے اپوزیشن رہنماؤں کو بجٹ پر بولنے کی اجازت نہیں دی ۔

ٹیگس