Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کو اڈے نہیں دیئے جائیں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے افغانستان میں کارروائی کے لئے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک خصوصی ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی کارروائی کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں فوجی کارروائی کے لئے پاکستان میں اڈے دیں۔

عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا یہ خصوصی انٹرویو پیر کی صبح نشر ہوگا۔

ٹیگس