Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں دو ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

پاکستان کے معروف بلے باز بابر اعظم، پاکستان سپر لیگ میں دو ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے اسٹائلش بلے باز، بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں، اپنی عمدہ کارکردگی سے پی ایس ایل میں دو ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں پچپن اننگز کھیل چکے ہیں۔ انھوں نے ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پی ایس ایل میں دو ہزار رن مکمل کئے۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل پاکستان سپر لیگ میں رن اسکور کے لحاظ سے بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے اب تک پی ایس ایل میں ایک ہزار سات سو تریسٹھ رن بنائے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے میچ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد ملتوی کردیئے گئے تھے اور اب اس سیزن کے باقی ماندہ میچ ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ہیں۔ سنیچر کو پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔

ٹیگس