Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے معاملات میں کمی

پاکستان میں منگل کو کورونا کی تیسری لہر میں یومیہ متاثرین کی کمترین تعداد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے چھے سو ترسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جو تیسری لہر کی کمترین یومیہ تعداد ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں کورونا کے مزید ستائیس مریض چل بسے جبکہ ایک ہزار دو سو چـار کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد نو لاکھ انچاس ہزار آٹھ سو اڑتیس ہے جن میں سے بائیس ہزار چونتیس مریض دم توڑ چکے ہیں، تینتس ہزار چار سو باون زیر علاج ہیں اور آٹھ لاکھ چورانوے ہزار تین سو باون افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ٹیگس