Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں سیاسی بحران اپنے عروج پر

بلوچستان کے وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے 14 اراکینِ اسمبلی تاحال تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں یہ اپوزیشن اراکین 3 روز قبل اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ پہنچے تھے۔

اپوزیش اراکین کی جانب سے گرفتاری کی پیشکش کے باوجود پولیس نے ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے۔

اپوزیشن اراکین کا مطالبہ ہے کہ اگر ہم ملزم ہیں تو ہمیں گرفتار کریں یا اراکین کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کریں۔

اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں اپوزیشن اراکین سے ان کے حلقوں کی اسکیمز سے متعلق مشاورت کی جائے۔

بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ 3 سال کے دوران غیر منتخب اراکین کو دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کی جائے۔

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر تعلیم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اپنی وزارت  سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یار محمد رند، جام کمال خان علیانی کی قیادت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دوسرے وزیر ہیں ۔

گزشتہ ماہ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے وزیر اعلیٰ سے اختلافات کے باعث کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

ٹیگس