Jun ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مایوس کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج کردیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں خارج کر دیا گیا۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نےان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو جمعرات کو سنایا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں میاں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ٹرائل کورٹ میں اپنے دفاع کا بھر پور موقع دیا گیا اور اس کے بعد فیصلہ صادر کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اپیلوں پر فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیا جا چکا ہے اس لئے ان کی اپیلیں خارج کرنے کے سوا عدالت کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ ملک واپس آکر اپیل کی بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال اور العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی سزا سنائی تھی۔

ٹیگس