Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کا طورخم سرحد کھولنے کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم افغان طلباء کے لیے کھول دی جائے گی۔

کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تین جولائی سے طور خم سرحد کو پاکستان میں زیر تعلیم افغان طلبا کے لیے کھول دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبا کو پاکستان میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ، پیش کرنا ہوگی۔

کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا تھا۔ پچھلے پندرہ روز کے دوران افغانستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

طورخم، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم ترین سرحدی گزرگاہ ہے اور روزانہ ہزاروں افراد علاج معالجے، تعلیم، تجارت اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی غرض سے اس گزرگاہ کو استعمال کرتے ہیں۔

ٹیگس