کوئٹہ، تھانے میں بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا دھرنا بدستور جاری
کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں بلوچستان اسمبلی کے چودہ اراکین کا دھرنا بدستور جاری ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے چودہ اراکین تیرھویں دن بھی تھانے میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ اٹھارہ جون کو بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ کرنے پر حزب اختلاف کے سترہ اراکین کے خلاف ایف، آئی، آر درج کرائی گئی تھی۔ حزب اختلاف کے یہ اراکین، اکیس جون کو تھانہ بجلی روڈ گرفتاری دینے کے لئے پہنچے تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرنے سے انکار کر دیا۔
لیکن چودہ اراکین وہیں دھرنا دے کے بیٹھ گئے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ یا تو انہیں گرفتار کیا جائے یا پھر ان کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمات خارج کئے جائیں۔
تیرہ دن سے صوبائی اسمبلی کے یہ چودہ اراکین، تھانے کے اندر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور انھوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ ان کا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایف، آئی، آر واپس نہیں لی جاتی۔