Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • کئی ماہ کے وقفے کے بعد پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ عام

کئی ماہ کے وقفے اور اختلافات کے بعد پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا عوامی جلسلہ آج سوات میں ہو رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے اور سیکورٹی کے حالات کے باعث مقامی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے تاہم پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہو گا۔

جلسے میں شرکت کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور دیگر رہنما سوات پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے معاملے میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے بعد یہ اس اتحاد کا پہلا جلسہ ہے۔

سینیٹ کے انتخابات سے قبل پی ڈیم ایم کی دو بڑی جماعتوں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت والی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک کو آگے بڑھانے کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ بعدازاں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی دنوں نے پی ڈی ایم سے عیلحدگی اختیار کر لی تھی۔

ٹیگس