پاکستان کی قومی اسمبلی میں مہمانوں اور سیکورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
پاکستان کی قومی اسمبلی میں مہمانوں اور سیکورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے حکم پر مہمانوں، سیکورٹی گارڈز، ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ریڈ زون سے ایک مشکوک مسلح فرد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے ایک چھری اور زنگ آلود پستول برآمد ہوا تھا جس میں گولیاں نہیں تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے فرد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی لیکن اس کا اسلحے کے ساتھ ریڈ زون میں داخل ہوجانا سیکورٹی کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے جس پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔