Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی انتخابی عمل میں شمولیت اور رائے دہندگان کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ملک میں پہلی بار ایسا نظام لا رہے ہیں جس سے پاکستانی عوام کو بڑی امیدیں ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا انتخابی نظام لائیں گے کہ اپوزیشن الیکشن ہار جانے کے بعد بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ دیگر ممالک میں مقیم نوے لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ، ان کی ترسیلات زر سے ملک چل رہا ہے ، انتخابات میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ پولنگ ختم ہونے اور ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی ہوتی ہے اس لئے ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ ای گورنینس لے کے آئیں۔

ٹیگس