Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • بالائی کوہستان میں دھماکے سے درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

پاکستان کے شمال مشرقی ضلع بالائی کوہستان میں دھما کے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بالائی کوہستان میں بدھ کی صبح ہونے والے بم کے دھماکے میں کم سے دس افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکہ ایک بس میں ہوا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ بس داسو ڈیم کے پروجیکٹ میں کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر کارکنوں کو لے کر جا رہی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
کوہستان کے ضلعی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت بس میں داسو ڈیم پلانٹ میں کام کرنے والے مزدور غیر ملکی انجینیئر اور ایف سی کے اہلکار موجود تھے۔ ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابھی دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مذکورہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہیں ہے جس کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس