Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • محرم الحرام کی آمد پر لاہور میں کانفرنس کا انعقاد

پاکستان کے شہر لاہور میں اسلامی جمہوریہ کے کلچر ہاؤ‎س کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں شیعہ اور سنی اکابرین نے شرکت کی۔

 پاکستانی علماء اور ایران کے کلچر ہاؤس کے سربراہ  کی شرکت سے لاہور میں منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے مذہب اور اقدار کے تحفظ کو محرم الحرام کے مہینے کا سب سے اہم سبق قرار دیا۔

 اسلامی مذاہب کی کانفرنس محرم کی آمد اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے وفادار اصحاب کی شہادت کی یاد میں کلچرہاؤس میں منعقد ہوئی جس ميں کلچرہاؤس کے  ڈائریکٹر،نیز پاکستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات بالخصوص معروف سنی علماء نے شرکت کی۔

کانفرنس کے مندوبین میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، معروف مذہبی اسکالر مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پنجاب کے وزیر اعلی کے مشیر برائے میڈیا امور ' سید عباس نقوی' اور  مرکزی صدر جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی  بھی شامل تھے۔

مقررین نے محرم الحرام کے مہینے کو واقعہ کربلا کے تناظر میں تمام اسلامی مذاہب کے لیے غم کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا۔

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے روکنے کے لیے محرم اور صفر کی تقریبات کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائے۔

اس موقع پر کلچرہاؤ‎س کے ڈائریکٹر نے اسلامی مذاہب کے اتحاد کو ایک عملی اقدام قرار دیا اور کہا کہ عاشورا سماجی اعتبار سے اسلامی مذاہب کے اتحاد میں موثر ہے۔

 

 

 

ٹیگس