Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باب دوستی سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان باب دوستی کو پہلے مرحلے میں پیدل آمد و رفت کے لئے بحال کیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باب دوستی نامی گزرگاہ ایک ہفتے بعد کھولی گئی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جمعے سے سرحد کی دوجانب سے پاکستانی اور افغان شہریوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔
اسی کے ساتھ باب دوستی پر تعینات پاکستان کے کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ اس گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت بھی بحال کی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ افغانستان سامان لے جانے والے پاکستانی ٹرکوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے قبل اسپین بولدک پر قبضہ ہونے کے بعد طالبان نے باب دوستی گزرگاہ بند کر دی تھی۔

ٹیگس