Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں چار ہزار سات سو چھیاسی نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس مدت کے دوران کورونا کے مزید تہتر مریض لقمہ اجل بنے اور چار ہزار تین سو تینتالیس کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی شرح آٹھ اعشاریہ صفر نو فیصد بتائی ہے۔
پاکستان میں دس لاکھ چورانوے ہزار چھے سو ننانوے افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے چوبیس ہزار تین سو انتالیس افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، چھیاسی ہزار چھے سو چھے، زیر علاج ہیں اور نو لاکھ تراسی ہزار سات سو چون افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں آٹھ لاکھ تین ہزار چار سو ترانوے افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ پاکستان میں اب تک چار کروڑ چودہ لاکھ سڑسٹھ ہزار سات سو تیرہ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

 

ٹیگس