پاکستان، دہشت گردوں نے عزاداران حسینی کو خاک و خوں میں نہلا دیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عزاداران حسینی پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حسینی عزاداروں پر یہ حملہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مشرقی شہر بہاول نگر میں کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد جامعہ الزھراہ سے برآمد ہونے والے جلوس میں شریک عزاداروں پر کئی طاقتور دستی بم پھنکے ہیں۔ چند روز قبل بھی دہشت گردوں نے مسجد جامعہ الزھرا پر حملے کی کوشش کی تھی۔
کہا جارہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچیس عزادار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں امداد کارکنوں نے فوری طور پر مقامی استپالوں میں منتقل کیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کم سے کم پانچ عزادار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
عزاداروں کے خلاف دہشت گردی کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب حکومت پاکستان نے یوم عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس عزا کے تحفظ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات انجام دینے کا اعلان کیا تھا۔