Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کا فتح ون گائیڈڈ میزائل کا تجربہ

پاکستان نے منگل کو فتح ون گائیڈڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فتح ون گائیڈڈ میزائل روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح ون گائیڈڈ میزائل، ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے جو روایتی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور دشمن کے علاقے میں دور تک مار کرسکتا ہے۔

پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اس کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں اور تجربے میں حصہ لینے والے فوجیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹیگس