Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے مزید 95 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے آج بروز جمعہ  جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 95 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جاسکتا ہے۔

ٹیگس