پاکستانی کریکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے واپس آگئی
Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وطن واپس آنے والے قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، عابد علی ، عمران بٹ ، فواد عالم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کہ یاسر شاہ اور نسیم شاہ کریبیئن پمیئر لیگ مین شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز میں رک گئے ہیں محمد عباس اور اظہر علی نے کاؤنٹی سیزن کھیلنے کے لئے انگلینڈ کا رخ کیا ہے ٹیم کے کوچ مصباح الحق کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث جمائیکا میں رک جانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ ویسٹ انڈیز میں ، ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک صفر سے جیت لی جبکہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی ۔