Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • اب اسلام آباد کی جانب مارچ ہو گا

پاکستان میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا، ایسے حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

پی ڈٰی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں بھی چلیں گے، اسلام آباد کی جانب مارچ بھی ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا اور موجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ بھی حاصل نہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے کراچی کے لیے 11 سو ارب کے پیکیج کا اعلان کیا لیکن آج تک عمران نیازی نے چند ٹکوں کے سوا کراچی کو کچھ نہ دیا، جھوٹے وعدوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں اور لوگوں کو بھتے کی پرچیاں دی جاتی تھیں لیکن اب بھتہ خوری کا خاتمہ ہوچکا ہے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی کے ذریعے کراچی میں امن و امان بحال کیا۔

ٹیگس