Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • نوازشریف جلد واپس آئیں گے: مریم نواز

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد میاں نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف بدعنوانیوں سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حالات بہت بدل گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ بہت جلد ہرچیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے اور میرے والد میاں نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون جب بہتر سمجھے گی تب ہی میاں صاحب واپس آئیں گے۔

قومی حکومت کے قیام سے متعلق مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں شہباز شریف کے بیان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ انہوں نے قومی حکومت کی بات نہیں بلکہ قومی مفاہمت بات کی ہوگی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت قومی مفاہمت کی ضرورت ہے، لہذا موجودہ حکومت کو باہر رکھ کر باقی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر ملک کے متعلق سوچنا چاہیے۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف نے قومی مفاہمت کی بات کی ہے نہ کہ قومی حکومت کی ۔

ٹیگس