کوئٹہ میں خود کش دھماکہ 25 افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i392535-کوئٹہ_میں_خود_کش_دھماکہ_25_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
پولیس کے مطابق دھماکہ مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں خود کش دھماکہ 25 افراد جاں بحق و زخمی

پولیس کے مطابق دھماکہ مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا ۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، جس کے حوالے سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا ۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کا گھیراو کر کے ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔