کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: صدر پاکستان
Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان میں آج یوم دفاع قومی جوش و جزبے سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے پیغامات بھی دیئے ہیں۔
پاکستان کےصدر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بے مثال جرأت مندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔
ادھر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں، 1965 میں پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ گئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آج یومِ دفاع پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔