Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • قانون کی بالادستی کے فقدان کا شکوہ

عمران خان نے پاکستان کی پسماندگی کی وجہ قانون کی بالادستی کے فقدان کو قرار دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طاقتور طبقہ ہمیشہ قانون سے اوپر رہنا چاہتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون بن گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا کمزور طبقہ انصاف چاہتا ہے اور اس کے لئے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں پاکستان آگے جارہا تھا ، لیکن پھر آہستہ آہستہ نیچے آنا شروع ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تیس برس کے دوران پاکستان تیزی کے ساتھ نیچے گیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح سبھی شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت انصاف کی فراہمی میں عدالتوں کی بھر پور مدد کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف ہوتا ہے وہاں سرمایہ کاری اور خوش حالی آتی ہے۔

 

ٹیگس