Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان حکومت کے لئے پاکستان کی امداد

حکومت پاکستان نے افغانستان کے لئے غذائی اشیا اور دوائیں ارسال کی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکومت نے افغانستان میں طالبان حکومت کی حمایت کے سلسلے میں امداد کے حامل تین سی ون تھرٹی طیارے روانہ کئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے لئے مزید امداد زمینی راستے سے پہنچائی جائے گی اور پاکستان سے جتنا ممکن ہوگا وہ افغانستان میں طالبان حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان نے ایسی حالت میں کہ اس پر طالبان مخالفین نے افغانستان میں اس گروہ کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے، عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

چین کے  وزیر خارجہ نے بھی افغانستان کے لئے اکتیس ملین ڈالر کا سامان اور تیس لاکھ کورونا ویکسین کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی ایسی حالت میں کہ اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ستانوے فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، افغان عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے انسان دوستانہ امداد بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس