Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نے پاکستان کو کرائے کی بندوق کا درجہ دیا: عمران خان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعاون پاکستان کے لئے مضر ثابت ہوا۔

انہوں نے گذشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت بڑے المیے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کا متحد ہونے کے باوجود بار بار ڈرون حملوں کا نشانہ بنا اور ساتھ ہی افغانستان میں شراکت بھی پاکستان کے نقصان میں رہی۔

عمران خان کا یہ بیان امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ کرائے کی بندوق جیسا رویہ اختیار کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات خاصی سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں اور آئے دن فریقین کی جانب سے آنے والے بیانات آپسی تعلقات میں گہرے اختلافات کی حکایت کرتے ہیں۔

ٹیگس