Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ٹی ٹی پی کی معافی پر غور کیا جا سکتا ہے: پاکستان

اسلام آباد حکومت تحریک طالبان پاکستان کو معافی دینے پر غور کر رہی ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو معافی دی جا سکتی ہے۔
انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر تحریک طالبان پاکستان آئین پاکستان کو تسلیم کرے اور آئندہ دہشت گردانہ کارروائیاں انجام نہ دینے کا وعدہ کرے تو اس کو معافی دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اسی کے ساتھ افغانستان کی جیلوں سے تحریک طالبان پاکستان کے اراکین کی رہائی کی خبروں کو تشویشناک قرار دیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے دوبارہ مہاجرت شروع ہونے اور پاکستان میں ان کی آمد روکے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ افغانستان کے لوگ اپنے ملک میں ہی رہیں اور انہیں وہیں سلامتی اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے ان لوگوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرے گا جن کے پاس مصدقہ قانونی دستاویزات موجود ہوں گی۔

ٹیگس