Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تین روزہ دورہ ہے جہاں وہ ریاض میں منعقد ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم عمران خان کا مدینہ کے ڈپٹی گورنر سعود بن خالد الفیصل نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔

مڈل ایسٹ گرین اقدامات سےمتعلق سربراہی اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پرہورہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی ولیعہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایک علی سطحی وفد کے ساتھ سعودی عرب کے دورہ پر ہیں جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔

ٹیگس