Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت پاکستان کے مذاکرات کامیاب: شیخ رشید

ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی اور گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارتکار کی بے دخلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائے گی اور اسپیکر سے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کرے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور احتجاج کے شرکا اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں نے اس تنظیم کے سربراہ کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے مظاہروں اور دھرنوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکومت پنجاپ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ کو بارہ اپریل سے نقض امن یا ایم پی او کے تحت حراست میں لے رکھا ہے۔

ٹیگس