لاہور میں منہگائی کے خلاف احتجاج
Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
لاہور میں منہگائی کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا گیا۔
لاہور میں یہ احتجاجی مارچ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی قیادت میں نکالا گیا۔
یہ مارچ پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس سے نکالا گیا ہے جو ڈیوٹی فری شاپ تک پہنچا۔ اس مارچ میں مسلم لیگ نون کے، صوبائی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن مرزا محمد جاوید احتجاجا سائیکل پر پنجاب اسمبلی پہنچے۔
پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن راحیلہ اس مارچ میں شرکت کے لئے چوڑیاں لیکر پہنچیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کو موت کے منھ میں پہنچا دیا ہے۔