Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈنگو سے مزید دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باون نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تین ہزار نو سو پچاسی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے ستائیس نئے مریض سامنے آنے کے بعد بیماروں کی تعداد دو ہزار تین سو سولہ ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس