Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا: فواد چودھری

پاکستان کی حکومت مخالف جماعتوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کا سونامی آیا ہے اور ہر چیزکی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ عام انسان کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت مخالف جماعتوں کے بیانانت کے رد عمل میں کہا کہ کورونا کیخلاف پاکستان کی شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی، سیاسی مخالفین کا کام ہے مایوسی اور جھوٹ پھیلانا، ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔

ٹیگس