پاکستانی سینیٹ میں صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور
Nov ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
پاکستانی سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے صحافیوں اور میڈیا کے تحفظ کے اس بل کے حق میں پینتیس اور مخالفت میں انتیس ووٹ پڑے۔اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے ربراسٹیمپ پارلیمنٹ نامنظور کے نعرے لگائے گئے اور چیئرمین سینیٹ کی کرسی کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔
اپوزیشن نے بلوں کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ بل کو بحث کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ صحافیوں کے تحفظ کے بل میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے لیے آزاد کمیشن تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ قانون جبری یا رضاکارانہ گمشدگی، اغوا، قید یا دباؤ کے دیگر طریقوں کے خلاف تحفظ کو یقینی بنائے گا۔