Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں جبری گمشدگی کے معاملے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نکتہ چینی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے لوگوں کو اٹھانے اور برسوں تک بغیرمقدمہ چلائے لا پتہ رکھنے کا سلسلہ بند کریں۔

پاکستان کے روز نامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق ’زندہ بھوت‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے زیر حراست رشتہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کا ذکر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کی زیر قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے پاکستانی کارکن، طلبہ اور صحافی لاپتا ہو چکے ہیں۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جبری گمشدگی ایک ظالمانہ عمل ہے جس نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان میں سینکڑوں خاندانوں کو ناقابل تلافی تکلیف دی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے قائم مقام جنوبی ایشیا کے محقق ریحاب ماہور نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام زیر حراست افراد کے اہل خانہ کو ان کی صورتحال سے آگاہ کریں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جو ایسے الزامات کی متعدد مرتبہ تردید کرتی آئی ہے۔

ٹیگس