Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی: پاکستانی آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی اورامن و استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

ٹیگس