Dec ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے: یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہے۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے اس ملک کی ساکھ عالمی سطح پر بری طرح متاثر ہوئی ہے اور جمعہ کے روز سیالکوٹ کے واقعہ نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔

یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ مذہبی انتہاپسندی، عدم برداشت ، آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیاں، تشدد اور انصاف کے حصول میں رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، بتایا جائے کہ حکومت پاکستان نے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کیا کیا؟

واضح رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے علاقے وزیر آباد روڈ پر ایک دلخراش واقعہ اس وقت رونما ہوا جب مبینہ مذہبی پوسٹر اتارنے پر گارمنٹ فیکٹری کے ورکرز نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر پر تشدد کیا  جس کے بعد وہ جان بچا کر چھت پر بھاگا تاہم ہجوم نے اس کا پیچھا کیا اور ہجوم نے اسے چھت سے نیچے پھینک دیا، ڈنڈے، گھونسے، لاتیں مارتے GT روڈ چوک تک لے گئے، مرنے کے بعد آگ لگا دی، بے لگام ہجوم نے فیکٹری میں بھی توڑ پھوڑکی، ڈھائی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی جسے بعد میں کھلوا دیا گیا۔

ٹیگس