Dec ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں بجلی مزید مہنگی ہوگئی۔

پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کے صارفین کے لیے نرخ میں فی یونٹ چار روپے چوہتر پیسے کے اضافے کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے منظور شدہ ٹیرف میں ایندھن کی لاگت کی مد میں ایڈجسٹمنٹس کی منظوری دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ فیول ایڈجسٹمنٹس اکتوبر دو ہزار اکیس کے لیے ڈسکوز کے حوالے سے کی گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں چار روپے چوہتر پیسے فی یونٹ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجلی مزید مہنگی ہوگئی، یہ ہے’سستا پاکستان‘ کی اصل حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے اکتوبر میں استعمال شدہ بجلی پر ایندھن کی لاگت کی مد میں بجلی کے نرخ میں فی یونٹ چار روپے چوہتر پیسے کے اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے دسمبر میں ساٹھ ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

ٹیگس